پاکستان
Time 02 فروری ، 2021

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ چین نے 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہے، ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے، سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگائی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان پرکرم کیا ہے، ہمیں اس کا شکرادا کرنا چاہیے، اللہ کےشکرکے ساتھ ایس او پیزپرعمل کرنا چاہیے، کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوروناویکسین کسی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی، ویکسین کے لیے ترجیحات متعین کردی ہیں،کورونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :