پاکستان
Time 02 فروری ، 2021

بختاور بھٹو کی شادی کے بعد پہلی بار شوہر کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

 بختاور بھٹو زرداری خود گاڑی چلاتے ہوئے والدہ کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش جارہی ہیں،فوٹو: انسٹاگرام

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد  پہلی بار شوہر کے ساتھ تصاویر جاری کی ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری پر بختاور بھٹو زرداری نے تصویر پوسٹ کی  ہے جس میں وہ خود گاڑی چلاتے ہوئے والدہ کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش جارہی ہیں اور ان کے شوہر محمود چوہدری  سیلفی لے رہے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام

محمود چوہدری نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر  مختلف تصاویر جاری کی ہیں جس میں ایک تصویر میں دونوں گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں ۔

فوٹو: انسٹاگرام

ایک  دوسری تصویر میں  نوبیاہتا جوڑے کو قرآن خوانی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری 29 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :