Time 03 فروری ، 2021
پاکستان

پسند کی شادی: سسرالیوں نے داماد کی ناک، کان اور ہونٹ کاٹ دیے

ملتان میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جیونیوز کے مطابق سسرالیوں نے نوجوان کی ناک،ہونٹ اور کان کا کچھ حصہ کاٹ دیا جب کہ ٹانگوں میں گولیاں بھی ماریں اور ملزمان جاتے ہوئے اپنی بہن اور بھانجی کو بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ الپہ میں پیش آیا جہاں سسر نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ نوجوان نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے خاتون اور بچی کو بازیاب کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :