Geo News
Geo News

Time 03 فروری ، 2021
پاکستان

خیبرپختونخوا: گائنی وارڈ اور لیبرروم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا کے گائنی وارڈ اور لیبر روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

گائنی وارڈ اور لیبر روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی اسپتالوں دونوں پر  ہو گا۔

 اسپتال میں گائنی وارڈ اور لیبر روم میں ویڈیو اور تصاویر بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔