Time 03 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

جنیلیا نے رتیش دیشمک کی کِن خراب عادات کو سدھارنے میں مدد کی؟

فوٹو: فائل

بالی وڈ کی معروف ترین اداکار جوڑی جنیلیا اور رتیش دیشمک کی شادی کو  آج  9  سال پورے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر رتیش نے بتایا ہے کہ جنیلیا نے ان کی کِن کِن عادات کو سدھارنے میں ان کی مدد کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار رتیش دیشمک نے بتایا کہ ویسے تو ہماری شادی کو 9 سال ہوئے ہیں لیکن ہم دونوں کے تعلق کو 19 سال ہو گئے ہیں۔

رتیش نے بتایا کہ 10 سال جنیلیا کے ساتھ تعلق اور 9 سال ازدواجی زندگی میں ایک ساتھ رہنے کا یہ سفر بہت ہی خوبصورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنیلیا نے میرے کھانے پینے کی عادات کو بہتر کرنے میں میری بہت مدد کی ہے، پہلے میں رات کے ایک بجے یا کسی بھی وقت کھانا کھا لیتا تھا لیکن اب میں رات کا کھانا 7 بجے ہی کھا لیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے گوشت والی غذاؤں کا انتخاب کرتا تھا لیکن اب پچھلے 4 سالوں سے میں سبزیاں کھا رہا ہوں۔

رتیش دیشمک نے مزید کہا کہ جنیلیا نے میری زندگی کو ایک ساخت دی ہے، اس نے مجھے ٹائم مینیج کرنا سکھایا ہے مجھے نہیں معلوم تھا ایک دن میں اتنا زیادہ وقت ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ جنیلیا اور رتیش دیشمک 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب ان کے 2 بیٹے بھی ہیں۔  

مزید خبریں :