تکذیبِ نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت

لاہورکی سیشن عدالت میں اداکارہ میرا کی تکذیبِ نکاح کیس میں اپیل پر سماعت ہوئی۔

اداکارہ میرا نے ویڈیوز کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئےعدالت کوبتایاکہ وہ مشہور اداکارہ ہیں ، لوگ ان کے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں ،وہ بے قصور ہیں ، فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نےتکذیبِ نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی، اداکارہ میرا نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

انہوں نےعدالت کو بتایاکہ عتیق الرحمان ان کےشوہر نہیں ہیں ، وہ مشہور اداکارہ ہیں ، لوگ ان کے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں۔

اداکارہ میرا نے ویڈیوز کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نےعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :