شاہین شاہ آفریدی ’دی ہنڈریڈز‘ کیلئے ٹیم برمنگھم فینکس میں برقرار

دی ہنڈریڈز کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ برس ہونا تھا جس کیلئے پلیئرز ڈرافٹ 2019 میں ہوا تھا— فوٹو:فائل 

رواں سال برطانیہ میں ہونے والی "دی ہنڈریڈز "کیلئے ٹیم برمنگھم فینکس نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا۔

دی ہنڈریڈز کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ برس ہونا تھا جس کیلئے پلیئرز ڈرافٹ 2019 میں ہوا تھا، ان ڈرافٹ میں مختلف ٹیموں نے پاکستان کے محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو پک کیا تھا۔

تاہم کورونا کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ گزشتہ سال میں نہیں ہوسکا تھا۔

اب رواں سال ہونے والے ایڈیشن کیلئے مختلف ٹیموں نے اکثر کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے۔ 

ری ٹینشن کے آخری روز ٹیم برمنگھم نے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل لندن اسپرٹ نے پاکستان کے محمد عامر کو اسکواڈ میں ری ٹین کیا تھا۔

گزشتہ برس سدرن بریو کیلئے پک ہونے والے شاداب خان کو ری ٹین نہیں کیا گیا جبکہ اگلے مرحلے میں ٹیمیں دستیاب سلاٹس کیلئے ڈرافٹ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

مزید خبریں :