04 فروری ، 2021
سپریم کورٹ میں فریال تالپور اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔
سہیل انورسیال، ناصرشاہ اور منظور وسان کیخلاف درخواستیں بھی سماعت کیلیےمقرر کی گئی ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 10 فروری کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنماؤں پر اقامے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے، مخالف امیدواروں نے نااہلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔