Geo News
Geo News

Time 04 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھائی سے جھگڑے کی ویڈیو پر بلال سعید کا مؤقف سامنے آگیا

لاہور:گلوکار بلال سعید کے جھگڑے کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے معاملے پر گلوکار بلال سعید کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

اپنے بھائی سے جھگڑے پر  بلال سعید نے کہا کہ میرے بھائی نے میرے گھرمیں توڑپھوڑکی تھی۔

بلال سعید کا کہنا ہے کہ میرے بھائی نے بہت بدتمیزی کی تھی جس پر جھگڑا ہوا، یہ میرا نجی مسئلہ تھا جوحل ہوچکا ہے۔

بلال سعید اور بھائی کے درمیان جھگڑے کی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفن فورس کی موجودگی میں بلال سعید اپنے بھائی اور ایک خاتون سے جھگڑ رہے ہیں۔