05 فروری ، 2021
یوم یکجہتی کشمیر پر پی ڈی ایم کی جانب سے آج مظفر آباد میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے اس جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پی ڈی ایم قائدین بھی خطاب کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے، کشمیریوں پر مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔