Time 05 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

برائیڈل فیشن ویک میں ستاروں کے جلوے

فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور میں تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان بھر کے ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کی جا رہی ہے۔

تین روزہ  برائیڈل فیشن ویک 6 فروری تک جاری رہے گا جس کے پہلے روز پاکستان کے 8 ڈیزائنر نے اپنے ملبوسات پیش کیے۔

ڈیزائنرز کے خوبصورت لباس پہن کر جب ماڈلز سج دھج کر ریمپ پرآئیں تو دیکھنے والوں نے دل تھام لیے اور  قیمت سننے والوں نے جیبیں سنبھال لیں۔

برائیڈل فیشن ویک  کے  پہلے روز اداکارہ مایا علی، اشنا شاہ، حرا مانی، سارہ خان، اداکار نعمان اعجاز اور فہد حسین بھی جلوہ گر ہوئے۔

مزید خبریں :