سلمان خان نے بھی بھارتی ’کسانوں‘ کے احتجاج پر خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکار سے صحافیوں نے کسان احتجاج پر کئی سوالات کیے تاہم وہ جواب دینے سے کتراتے رہے— فوٹو:فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی جانب سے بھی بھارت میں جاری ’کسانوں‘ کے احتجاج پرپہلی بار لب کشائی کی گئی ہے۔

بھارت میں کسان گزشتہ کئی روز سے زرعی قوانین کے خلاف دارالحکومت نئی دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور اب اس احتجاج نے عالمی سطح پربھی توجہ حاصل کرلی ہے۔

امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے کسانوں کی حمایت پر ٹوئٹ نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے اور نامور بھارت شخصیات بھی اب کسانوں کی حمایت اور مخالفت میں سامنے آگئے ہیں۔

کرکٹر، اداکاروں سمیت نامور شخصیات کسانوں کے حق اور مخالفت میں ٹوئٹس کر رہے ہیں تاہم اداکار سلمان خان نے بھی طویل خاموشی کے بعد کسانوں کے احتجاج پر لب کشائی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں صحافیوں کی جانب سے ان سے کسان احتجاج پر سوالات کیے گئے تاہم وہ جواب دینے سے کتراتے رہے۔

اس حوالے سے مسلسل سوالات پر سلمان خان نے کافی سوچ بچار کے بعد جواب دیا کہ ’ہر ایک کے ساتھ صحیح چیز ہونی چاہیے‘۔

مزید خبریں :