05 فروری ، 2021
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن اورقانون کے دائرے میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، دونوں ملکوں کی ایٹمی جنگ بہت خطرناک ہوسکتی ہے۔
صدر علوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو آزادی کے حل کی طرف جانا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا بھارتی منصوبہ خطرناک ہے، بھارت اقلیتوں کے خلاف اقدامات کرکے خود کو آگ میں جھونک رہا ہے۔