06 فروری ، 2021
شہرہ آفاق ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ’محی الدین ابن عربی‘ سے متاثر ہو کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔
60 سالہ امریکی خاتون کا تعلق ریاست وسکونسن سے ہے اور انہوں نے ابن عربی کے ڈرامے میں پیغامات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا جبکہ خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بدل کر ’خدیجہ‘ رکھا ہے۔
امریکی خاتون کا کہناتھا کہ ابن عربی کے پیغامات سے زندگی کا رخ ہی بدل گیا اور کئی بار قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھا جس کے بعد اسلام قبول کیا۔
خدیجہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ دیکھنا شروع کیا تو اسلام میں دلچسپی بڑھنے لگی ، چار بار یہ ڈرامہ دیکھ چکی ہوں اور اب پانچویں بار دیکھوں گی۔
امریکی خاتون نے جلد ترکی کا دورہ کرنے اور وہیں رہائش اختیار کرنے کا اردارہ ظاہر کیا۔
خیال رہے کہ ڈرامے ارطغرل غازی میں ابن العربی کا کردارتُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا ہے۔