06 فروری ، 2021
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے حکومت سینیٹ الیکشن کو مکمل شفافیت سے کرانا چاہتی ہے، مخالفت کرنے والے پیسے کے ذریعے سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ اِن کا ایمان پیسوں پر ہے اور پیسوں سے ہی اِنہوں نے لوگوں کو خریدا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کو اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے ، کچھ دنوں میں پی ٹی آئی کے نمبر آجائیں گے، کسی سیاسی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی۔
شبلی فراز نےکہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی، اپوزیشن کی عادت ہے کہ بغیر پڑھے مٹھائی تقسیم کرنا شروع کردیتے ہیں۔