06 فروری ، 2021
سندھ کے وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملیر میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے انسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ کرایا، تجاوزات کے خلاف کارروائی کو سیاسی کہنا غلط ہے ۔
سعید غنی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق فارم ہاؤس حلیم عادل شیخ کے نام پر نہیں، کارروائی صرف دو فارم ہاؤسز کے خلاف نہیں بلکہ مختلف مقامات پر کی جارہی ہے جو جاری رہے گی۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ک پنجاب میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہو تو تعریف اورسندھ میں ہو تو الزام تراشی کی جاتی ہے۔