پاکستان
Time 06 فروری ، 2021

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مکان کی چھت گرگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ کوٹ لکھپت میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں  پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملبے تلے سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :