دنیا
Time 06 فروری ، 2021

امریکی نیوی اہلکار کا انٹارکٹیکا میں کھونے والا بٹوہ 53 سال بعد مل گیا

امریکی نیوی اہلکار کا انٹارکٹیکا میں کھونے والا بٹوہ 53 سال بعد اسے واپس مل گیا۔

کیلیفورنیا کے رہائشی 91 سالہ پال گریشم کا بٹوہ1960 میں انٹارکٹیکا میں ڈیوٹی کے دوران کھو گیا تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ پال اپنے بٹے کو بھول گئے لیکن 53 سال بعد انٹارکٹیکا میں امریکی بیس کی تعمیرِ نو کے دوران پال کا کھویا ہوا بٹوہ ملا جس میں پال کا نیوی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، منی آرڈر کی رسیدیں وغیرہ موجود تھیں۔

والٹ ملنے پر پال نے حیرت و خوشی کا اظہار کیا ہے۔