Time 06 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے مبینہ اغوا اور بیرونِ ملک منتقلی کے کیس کی سماعت

اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے مبینہ اغوا اور بیرونِ ملک منتقلی کے کیس میں لاہور کی عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 فریقین کے وکلا کو 8فروری کے نوٹس جاری،  صوفیہ مرزا نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ ان کے بچوں کے اغوا میں ان کا سابق شوہر ملوث ہے۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کو مبینہ طور پربیرون ملک اسمگل کرنے کے معاملے پر عدالت نےملزمہ صدف ناز کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

لاہور کی مقامی عدالت نےاداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کومبینہ طور پر بیرون ملک اسمگل کرنے کےکیس پر سماعت کی ۔

عدالت نے ملزمہ صدف نازکی درخواست ضمانت پرنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو 8فروری کو بحث کےلیے طلب کر لیا۔

صوفیہ مرزا نے میڈیا کوبتایاکہ ان کے بچے10سال پہلے اغوا کیےگئےتھے، ان کےبچوں کو نام اور  ولدیت تبدیل کرکے ہیومن ٹریفکنگ کے ذریعےبیرون ملک اسمگل کیا گیا، اس کیس میں ان کے سابق شوہربھی ملوث ہیں۔ 

مزید خبریں :