Geo News
Geo News

Time 07 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

معروف ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

فوٹو: فائل

لاہور: تین روز برائیڈل کیٹور ویک (بی سی ڈبلیو) 2021 کی رنگا رنگ تقریب میں جہاں خوبصورت عروسی ملبوسات کی نمائش اور  پرفارمنس پیش کی گئیں تو  وہیں پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن کے ذریعے لوگوں کو  ایک پیغام بھی دیا۔

معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن 'نمائش' کے ذریعے جہیز خوری کے خلاف لوگوں کو پیغام دیا اور ان کی اس کلیکشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں جہیز نہ لینے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

فوٹو: فائل

برائیڈل فیشن ویک کے آخر  روز ڈیزائنر علی ذیشان کے ساتھ پہلی بار ان کی اہلیہ نے بھی ریمپ واک کر کے لوگوں کے دل موہ لیے۔

ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کو لیمن ییلو رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس دیکھا گیا۔

علی ذیشان کی حاملہ بیوی مائرہ نے کلیکشن کی نمائش کے آخر میں واک کر کے چار چاند لگا دیے۔