07 فروری ، 2021
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران صاحب مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے اب کوئی نیا شوشہ چھوڑیں؟
ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی نیا جھوٹ بولیں؟ کوئی نیا مقدمہ بنائیں؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کو انڈے اور مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے اور مرغی خریدنے کے بھی قابل نہیں رہے، آپ کی چوری اور مجرمانہ نا اہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔