کاروبار
Time 07 فروری ، 2021

یوٹیلیٹی اسٹورز کے آڈٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14 ارب کی بےضابطگیوں کی نشاندہی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2019-20  کے کھاتوں کے آڈٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈیٹرجنرل کی ٹیم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 20-2019 کے اکاؤنٹس کا خصوصی آڈٹ کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے چینی اور آٹے کے کھاتوں میں 14 ارب روپےسے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں مختلف اشیاء کی خرید و فروخت میں 32 کروڑ روپے کی بد عنوانی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ڈیفالٹرشوگرملوں سے مہنگی چینی خریدنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 15 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ کے متن کے مطابق ملوں سے غیرمعیاری آٹا خرید کرکروڑوں روپے ضائع کیے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز انتطامیہ نے آٹا ملوں کی ملی بھگت سے گندم اور آٹے کی خریداری میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق چینی اور آٹے کی خرید و فروخت میں 2 ارب 60 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آڈٹ رپورٹ جلد آڈیٹرجنرل کو پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :