Geo News
Geo News

Time 08 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

فوٹو: سوشل میڈیا

متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مریم انصاری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں ٹی پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ہی ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا


فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم انصاری کی شادی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ مریم انصاری نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔

مزید خبریں :