08 فروری ، 2021
گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النساء کو گھر منتقل کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔
مہر النساء کے سر میں چوٹ آئی تھی اور اسپتال میں ان کے سر کی سرجری بھی کی گئی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز کی صاحبزادی کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مہرالنساء کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔