دنیا
Time 09 فروری ، 2021

امریکا میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کی کوشش کو ناکام بنادیا،فوٹو: فائل

امریکا میں سائبر حملے کی ایک خوفناک واردات سامنے آئی ہے جس میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں سے کھیلنےکا منصوبہ تیار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر  اولڈزمار کے ایک واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کیا اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئرکا کنٹرول حاصل کرلیا۔

ہیکرز نے پانی صاف کرنے کے ٹینک میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھا دی، جس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

 پلانٹ پر کام کرنے والے ایک ملازم نے غیر معمولی صورت حال دیکھ کر مالک کو خبردار کیا جس کے باعث فوری طور پر پولیس اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ٹینک میں پانی کو صاف کرکےعلاقے کے 15ہزار رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ 

امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس  اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :