دنیا
Time 09 فروری ، 2021

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مواخذے کی کارروائی آج ہوگی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مواخذے کی کارروائی آج ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے کیپٹل ہِل حملے میں مظاہرین کو اُکسانے کا الزام ہے، سزا کے لیے ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں دو تہائی کی اکثریت درکار ہوگی، الزام ثابت ہونے پر ٹرمپ دوبارہ کبھی امریکی صدارت کا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

امریکی سینیٹ میں آج سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہوگا، 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ پر حامیوں کے حملے میں ٹرمپ کے کردار پر ایوان نمائندگان نے 13 جنوری کو سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک منظور کی تھی۔

ٹرمپ کو سزا دینے کے لیے سینیٹ کے دو تہائی ارکان کی حمایت درکار ہوگی، موجودہ سینیٹ میں ٹرمپ کی جماعت اور حکومتی جماعت کے پچاس پچاس ارکان موجود ہیں، امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کے مواخذے کی کارروائی ان کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :