دنیا
Time 10 فروری ، 2021

کورونا کے بڑھتےکیسز؛ شارجہ میں سرکاری ملازمین کوگھر سےکام کرنےکا حکم

حکام کا کہنا ہےکہ دفتر میں کام کے دوران سماجی فاصلے اور کورونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا جائے،فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ میں کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث سرکاری ملازمین کوگھر سےکام کرنے  کا حکم جاری کردیا گیا۔

خلیجی اخبار کے مطابق شارجہ کے حکام نے سرکولر کے ذریعے تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا ہےکہ وہ  اپنے عملے سے گھر سے ہی کام کروائیں اور جن اداروں میں گھر سے کام کرنا ممکن نہیں وہ 2 شفٹوں میں 50،50 فیصد عملے سے کام کروائیں تاکہ دفتر میں زیادہ رش نہ ہو۔

 حکام کا کہنا ہےکہ دفتر میں کام کے دوران سماجی فاصلے اور کورونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق گھر سے کام کرنے سے متعلق نیا حکم 14 فروری سے نافذالعمل ہوگا۔

مزید خبریں :