Time 10 فروری ، 2021
پاکستان

مظفرگڑھ میں سرکاری آٹا چوری کرنے والا ٹائیگرفورس کا مبینہ اہلکار نکلا

صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں فلور ملز سے سرکاری آٹا چوری کرنے میں مبینہ طور پر ٹائیگر فورس کا اہلکار ملوث نکلا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ میں پریس کلب چوک پر مبینہ طور پر سرکاری آٹا چوری کرنے کا سلسلہ جاری تھا اور مبینہ طور پر ٹائیگر فورس کا رضا کار سرکاری آٹا ایجنسیوں کو بھجوارہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فوٹیج بنانے اور صحافیوں کے پوچھنے پر ٹائیگر فورس کے رضا کار نے موبائل فون چھینے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، اطلاع پر تھانہ سول لائن پولیس نے ٹائیگر فورس کے رضا کار کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ 

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آٹے کی مبینہ چوری کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے، ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ٹائیگر فورس کے دوسرے ساتھی رضا کار کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا ایجنسی پر بھیجا جارہا تھا جو غیرقانونی ہے۔

مزید خبریں :