10 فروری ، 2021
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ مہنگائی کے ذمہ داروں کو عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے ، مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے تو عمران خان کی نااہل حکومت کو ہٹانا ہوگا۔
ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ ناقابل برداشت مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، عمران خان کی حکومت مہنگائی کو قابوکرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔