جھانوی کپور کی رکشہ چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

جھانوی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ' گڈ لک جیری' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ' گڈ لک جیری' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس دوران وہ فلم کے سیٹ سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 حال ہی میں جھانوی کپور نے فلم کے سیٹ سے اپنی بہت سے تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں کسی تصویر میں جھانوی سیٹ پر آرام کرتی نظر آرہی ہیں تو کسی میں اپنی بہن خوشی کپور کے ساتھ بیٹھی ہیں اور کہیں وہ میک اپ کرتی نظر آرہی ہیں۔

تاہم سب سے زیادہ توجہ ان کی رکشہ چلانےکی ویڈیو کو مل رہی ہے جس میں وہ کرتا شلوار پہنے ایک الیکٹرک رکشہ چلا رہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں جھانوی نے لکھا ہےکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران خوب مزہ آتا ہے۔

جس مہارت کے ساتھ جھانوی کپور رکشہ چلارہی ہیں اس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور ان کی فلم کی کامیابی کے لیے بھی نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔

مزید خبریں :