Geo News
Geo News

Time 11 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکرکی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز  آسکرز کی تاریخ  ایک بار پھر بڑھادی گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں مہمان شرکت کریں گےتاہم  یہ متعدد مختلف مقامات سے براہ راست نشرکی جائے گی جب کہ   93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب اب 25 اپریل کو ہوگی۔

اکیڈمی ایوارڈز کے ترجمان نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور نا ہی اب تک تقریب کےمیزبان کے نام کا اعلان کیاگیاہے۔

عام طور پر آسکر ایوارڈ کی تقریب 3400 سیٹوں پر مشتمل لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جاتی ہے تاہم عالمی وبا کی موجودگی میں کتنے لوگوں کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ  کورونا کے باعث پہلے یہ تقریب 28فروری کو ہونی تھی۔