Time 11 فروری ، 2021
پاکستان

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے میں اپوزیشن کے لانگ مارچ اور سینیٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کی بھرپور کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے بھی مولانافضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن سے جڑے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہوگئی ہے، ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کےاپنےممبران کرپٹ نکلے۔

نواز شریف نے بھی لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :