Time 11 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ الیکشن: 'عمران خان نے PTI پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پھر طلب کرلیا'

— فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل پھر طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے ناموں کو حتمی شکل بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہش مندوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جو رہنما سینیٹ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان میں سیف اللہ نیازی، بابر اعوان، شہزاد اکبر، عمرسرفراز چیمہ، اعجاز چوہدی، ظہیر عباس ،جلال الدین رومی، سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹرزرقا،تنزیلہ عمران اور جمشیداقبال چیمہ سمیت ثانیہ نشتر کے نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ق لیگ کےاتحادی کامل علی آغا کے ٹکٹ کی منظوری عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :