12 فروری ، 2021
گزشتہ روز گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے و گلوکار اذان سمیع کی پہلی البم کا پہلا گانا 'میں تیرا' ریلیز کیا گیا ہے۔
اس گانے کو گلوکار اذان سمیع نے خود ہی تحریر کیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں ان کے ساتھ ماہین صدیقی کو دیکھا گیا ہے۔
اذان سمیع کے پہلے البم کے گانے 'میں تیرا' کی ہدایت احتشام الدین نے دی ہے جب کہ ویڈیو کو میغدیب بوس نے پروڈیوس کیا ہے۔
اذان سمیع کے گانے کو ایک دن میں ہی ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔
اس ضمن میں اذان سمیع نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے گانے کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔
اس پوسٹ پر گلوکار اذان سمیع کے والد عدنان سمیع خان نے کمنٹ کیا کہ 'بہت خوبصورت لگ رہے ہو ماشاءاللہ، مجھے تم پر بہت فخر ہے'۔