Advertisement

کھیل
time icon 13 فروری ، 2021

ڈیرن سیمی کا کراچی پہنچنے پر پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام

پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

کراچی پہنچنے پر ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوشی ہے۔

ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو سلام پیش کیا اور ساتھ پیغام بھی دیا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔

کراچی کنگز کے جو کلارک بھی پی ایس ایل میں شرکت کے لیے شہر قائد پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی کے روی بپارا بھی روشنیوں کے شہر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ کے ابتدائی 14 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

@geonews_sport