Advertisement

کھیل
time icon 25 ستمبر ، 2023

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں الیکشنز کے سبب پی ایس ایل کے انعقاد اور وینیو کی تبدیلی جیسے معاملات پر بھی بات ہو گی: ذرائع__فوٹو: فائل
اجلاس میں الیکشنز کے سبب پی ایس ایل کے انعقاد اور وینیو کی تبدیلی جیسے معاملات پر بھی بات ہو گی: ذرائع__فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کریں گے اور یہ ان کی سربراہی میں گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی،  پی ایس ایل کے مالی معاملات اور معاہدوں پر بھی بات ہو گی۔

اجلاس میں پی ایس ایل کی ونڈو پر بھی گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ الیکشنز کے سبب پی ایس ایل کے انعقاد اور وینیو کی تبدیلی جیسے معاملات پر بھی بات ہو گی۔

Advertisement

@geonews_sport