Advertisement

کھیل
time icon 27 مارچ ، 2023

افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پر محمد رضوان نے کیا کہا؟

مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر مکمل یقین ہے: محمد رضوان—فوٹو:سوشل میڈیا
مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر مکمل یقین ہے: محمد رضوان—فوٹو:سوشل میڈیا 

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

محمد رضوان نے پیر کی صبح ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور لکھا 'مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر مکمل یقین ہے'۔

وکٹ کیپر بیٹر نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ 'مضبوط رہیں اور ان شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں'۔

کرکٹرز نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے'۔

واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

Advertisement

@geonews_sport