Advertisement

کھیل
time icon 23 مارچ ، 2023

پی ایس ایل فائنل میں امپائر کیساتھ نازیبا گفتگو، منیجر ملتان سلطانز پر پابندی عائد

پی سی بی نے ملتان سلطانز کے منیجر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی لگا دی۔ فوٹو فائل
پی سی بی نے ملتان سلطانز کے منیجر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی لگا دی۔ فوٹو فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے منیجر پر  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی لگا دی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منیجر ملتان سلطانز حیدر اظہر نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کی۔

اعلامیے کے مطابق حیدر اظہر فائنل کے اختتام پر ان فیلڈ امپائرز کے ساتھ بحث میں ملوث پائے گئے، حیدر اظہر نے امپائر ایلیکس وارف کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔

یاد رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو ہونے والے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔

Advertisement

@geonews_sport