Advertisement

کھیل
time icon 23 مارچ ، 2023

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی واہگہ بارڈر پہنچ گئی

یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب اور پریڈ کا خاص اہتمام کیا گیا — فوٹو: جیو نیوز
یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب اور پریڈ کا خاص اہتمام کیا گیا — فوٹو: جیو نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز  ٹرافی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچ گئی، انتظامیہ اور کرکٹرز پرچم اتارنے کی تقریب کا حصہ بنی۔

یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب اور پریڈ کا خاص اہتمام کیا گیا اور اس خاص دن کے موقع پر پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز بھی تقریب کا حصہ بنی۔

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز بھی تقریب کا حصہ بنی — فوٹو: جیو نیوز
پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز بھی تقریب کا حصہ بنی — فوٹو: جیو نیوز

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف، لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے ساتھ ٹرافی اٹھائے واہگہ بارڈر پہنچے، نوجوان بیٹر طاہر بیگ، عابد علی اور اولمپیئن ارشد ندیم بھی حارث رؤف کے ہمراہ تھے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی ای او ثمین رانا اور ڈاریکٹر عاقب جاوید نے بھی واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی ای او ثمین رانا اور ڈاریکٹر عاقب جاوید نے بھی واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی— فوٹو: جیو نیوز
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی ای او ثمین رانا اور ڈاریکٹر عاقب جاوید نے بھی واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی— فوٹو: جیو نیوز

تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول چوہدری اور سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین بھی موجود تھے۔

پنجاب رینجرز کے جوانوں نے پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں— فوٹو: جیو نیوز
پنجاب رینجرز کے جوانوں نے پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں— فوٹو: جیو نیوز

اس موقع پر پنجاب رینجرز کے جوانوں نے پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Advertisement

@geonews_sport