Advertisement

کھیل
time icon 22 مارچ ، 2023

وسیم اکرم نے پی ایس ایل 8 کا احاطہ کرتی میمز شیئر کر دیں

وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پورے پی ایس ایل کو کور کرتی دلچسپ میمز پر مبنی ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔ فوٹو فائل
وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پورے پی ایس ایل کو کور کرتی دلچسپ میمز پر مبنی ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔ فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مینٹور وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا احاطہ کرتی میمز شیئر کر دیں۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پورے پی ایس ایل کو کور کرتی دلچسپ میمز پر مبنی ویڈیو  ری شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ یہ بہت ہی اچھا حس مزاح ہے جس میں بہترین انداز میں تمام چیزوں کو کور کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی پر وسیم اکرم خود بھی تنقید کا شکار رہے اور ان پر بھی کئی میمز بنیں۔

Advertisement

@geonews_sport