کیا اداکارہ دیا مرزا دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں؟

فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ دیا مرزا  15 فروری کو ممبئی کے بزنس مین ویبھوو  ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو  جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیا مرزا رواں ماہ 15 فروری کو ویبھوو ریکھی کے ساتھ شادی کریں گی اور تقریب میں صرف ان کے گھر والے اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی شادی کے 5 سال بعد 2019 میں پروڈیوسر ساحل سنگھا سے علیحدگی اختیار  کر لی تھی۔

خیال رہے کہ دیا مرزا کو آخری بار اداکارہ تاپسی پنوں کے ساتھ فلم 'تھپڑ' میں دیکھا گیا تھا اور  آج کل وہ ایک تیلگو فلم 'وائلڈ ڈوگ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :