13 فروری ، 2021
دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کا سراغ نہ مل سکا۔
موسم سرما کے دوران کے ٹو کو سر کرنے کیلئے جانے والے علی سدپارہ اور دیگر 2 غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے کئی ریسکیو آپریشن کیے گئے تھے۔
تاہم کئی روز سے خراب موسم ایک بار پھر سرچ آپریشن میں رکاوٹ بن گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کے ٹو کے اطراف موسم ابرآلود اورہوا تیز ہے تاہم بادل چھٹنے اور ہواؤں کا زور کم ہونے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہونے کا انتظارہے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔