14 فروری ، 2021
بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے اپنی اہلیہ آئشہ شروف کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
خیال رہےکہ دونوں نےطویل عرصے تک تعلقات کے بعد1987میں شادی کی تھی اور دونوں کے 2 بچے ہیں جن میں بیٹا ٹائیگر شروف اور بیٹی کرشنا شروف شامل ہیں۔
ایک انٹرویو میں جیکی شروف نے بتایاکہ جب وہ آئشہ شروف سے ملےتو وہ کافی کم عمر تھیں اورکچھ ملاقاتوں کے بعد ہی آئشہ نے ان سے اظہار محبت کردیا، جس پر میں نے اسے بتایا کہ میری ایک گرل فرینڈ ہے جو کہ امریکا میں پڑھنے گئی ہے اور میں اس کا انتظارکررہا ہے۔
جیکی شروف کے مطابق یہ سن کر آئشہ نے مجھ سے پوچھاکہ کیا میں اسے ایک خط لکھ سکتی ہوں؟ جس پر میں نے ہاں کہہ دیا۔
اداکار کے مطابق آئشہ نے امریکا میں ان کی گرل فرینڈ کو خط لکھ کرکہا کہ تم واپس کیوں نہیں آجاتیں، ہم دونوں جیکی سے ایک ساتھ شادی کرلیں گے اور بہنوں کی طرح رہیں گے۔
جیکی شروف نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس طرح نہیں ہوسکا ورنہ میری دو بیویاں ہوتیں۔
اس حوالے سے آئشہ شروف کا کہنا ہے کہ مجھے خود یقین نہیں کہ میں نے ایسا کیسے کرلیا، لیکن میں کسی بھی صورت میں جیکی کو کھونا نہیں چاہتی تھی۔