کھیل
Time 14 فروری ، 2021

یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم پارٹی کررہے ہیں‘، پاکستانی ٹیم کا فتح کے بعد جشن

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستانی ٹیم نے فتح کے بعد مخصوص انداز میں جشن منایا اور یہ انداز آج کل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

ٹیم نے سوشل میڈیا پر وائرل 'یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ کے انداز میں جشن منایا۔

ٹیم ٹرافی لے کر بیٹھی ہوئی تھی جس پر فاسٹ بولر حسن علی نے سیلفی لیتے ہوئے کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیت گئے، ہم پارٹی کررہے ہیں‘۔

اس کے بعد ساری ٹیم خوشی سے شور مچاتی ہے۔

مزید خبریں :