14 فروری ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہےکہ ایک مرتبہ ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انہیں 'کالو' کہہ دیا تھا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب ملک نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب وہ میچ کھیل کر گھر آئے تو ثانیہ نے انہیں کالو کہا جس پر وہ حیران رہ گئے۔
شعیب ملک نے بتایا کہ جب وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہوئے تو احساس ہوا کہ ان کا رنگ تو واقعی کافی خراب ہوگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے کاسمیٹکس استعمال کیے تو رنگ صاف ہوگیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شادی کے تجربے سے پتہ چلا ہےکہ اگر آپ بیوی کی سالگرہ بھول جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن خود آپ کا رنگ اور بال ٹھیک ہونے چاہئیں۔