دنیا
Time 14 فروری ، 2021

سعودی شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں

ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق شہزادی دنا بنت عبداللہ کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی،فوٹو: فائل

سعودی شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔

سعودی عرب کے ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق شہزادی دنا بنت عبداللہ کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق شہزادی دنا شہزادہ عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز آل سعود کی بیٹی تھیں۔

شہزاد کے انتقال پر سعودی عرب میں مختلف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان سے تعزیت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :