بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ کی شادی کی تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں ان کی قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے شرکت کی— فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں ان کی قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے شرکت کی۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

یہ تقریب ممبئی کے علاقے باندرہ میں بزنس مین ویبھوو ریکھی کے گھر ہوئی ہے جس میں ان کی بیٹی نے بھی شرکت کی۔

دیا مرزا نے شادی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر  ویبھوو ریکھی سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

دونوں کی جوڑی نے تقریب سے باہر میڈیا کے سامنے آئے اور تصاویر کھنچوائیں جبکہ اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

خیال رہے کہ 39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں دیا مرزا کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :