پاکستان
Time 15 فروری ، 2021

نواز اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب یتیم ہوگيا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ کہتے ہیں مریم پنجابی کارڈ کھیل رہی ہے، مریم پنجاب کی بیٹی ہے ، مریم پنجابیوں کی بات کیوں نہ کرے۔

مریم نواز کا وزیرآباد میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ  نواز شریف اور  شہباز  شریف کے  بغیر  پنجاب یتیم ہوگيا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  عمران خان کی حکومت چینی چور، آٹا چور ہے، سینیٹ کے ٹکٹ کھرب پتیوں کو دیے، امیروں کو ٹکٹ اس لیے دیے گئے کہ ووٹ خرید سکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا بندہ ووٹ مانگنے آئے تو اسے بجلی کا بل دکھا کر کہنا یہ لو اپنا ووٹ۔

اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی لیکن مریم باہر نہیں جائے گی، کوئی گھر آکر کہے تب بھی نہیں۔

مزید خبریں :