Time 15 فروری ، 2021
پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کو منالیا

خرم لغاری کو منانے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا، ذرائع— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سےملاقات میں خرم لغاری نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے خرم لغاری کو حلقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نے بتایا کہ خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا اور اب سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کےامیدوارکو ووٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق خرم لغاری کو منانے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے چند روز قبل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ سینیٹ انتخابات میں وہ پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :