Advertisement

پاکستان
time icon 16 فروری ، 2021

کراچی: پی ایس ایل میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری

کراچی ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران شہر کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

کراچی میں 20 تا 7 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹرننگ کی جانب سر شاہ سلیمان روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔

ٹریفک پولیس  کا بتانا ہےکہ نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا جب کہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کارساز سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا لیکن پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈالمیا روڈ ملینئیم سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ یونیورسٹی روڈ / نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا جہاں سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد نمبر 10 پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا جب کہ حسن اسکوائر سے نیپا ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا ، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے اسٹیڈیم سے  بھی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ملینیئم تا نیو ٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ شہری گاڑیوں  اور موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔

Advertisement

@geonews_sport